۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ فاطمۃ الزہراء (س) کی جانب سے طالبات و خواتین کےلئے دینی تعلیم کا اہتمام

حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت اگر بہترین انجام دینی ہو تو بچوں اور بچیوں کو مدرسےمیں تعلیم دلوائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا قضیانہ سپاہ جونپور میں ماہ رمضان کی مناسبت سے دینی تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں جونپور شہر کی طالبات اور خواتین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ یہ کورس احکام عقائد اور قرآن کی تعلیم کے عنوان پر مشتمل تھا جس کی ذمّےداری مولانا محمد عارف خان اور معلمہ خواہر فضّہ نے بخوبی انجام دی۔

19 اپریل 2023کو جامعہ میں ختم قرآن کریم اور تقسیم انعامات کے عنوان ایک جلسہ منعقد ہوا جسمیں حجۃ الاسام مولانا فضل ممتاز صاحب نے تعلیم اور تربیت کہ موضوع پر کہا کہ تربیت اگر بہترین انجام دینی ہو تو بچوں اور بچیوں کو مدرسےمیں تعلیم دلوائیں ۔اُس کے بعد مولانا قاضی محمد ہادی زیدی نجفی نے اپنی تقریر میں خُدا کی عطا کی ہوئی غیر محسوس نعمتوں کی طرف توجہ دلائی اور علم دین کو بہترین نعمتِ خُدا قرار دیا ۔اُسکے بعد شہر جونپور کے خطیب ڈاکٹر سید قمر عبّاس صاحب نے لوگوں کو دینی تعلیم کی طرف آنےکی تشویق و درخواست کی اور کہا بغیر دینی تعلیم کہ تربیت ممکن نہیں ہے نیز مولانا فرمان صاحب رنوی نے مدرسے کی ترقّی کے لیے دعا کی۔

شہر کے کانگریس نیتا سید سرفراز حسین نے مدرسے کی خدمات کی تعریف کی اور بچیوں کو دعا دے۔اس موقع پر جونپور کے صحافی عمار اور اُنکے رفقاء موجود تھے آخر میں مولانا سید شاداب صاحب اور علی عبّاس کیفی و جناب راہی صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا ۔

آخر میں مدرسے کے بانی مولانا قاضی سید حسین عبّاس زیدي حال مقیم ایران نے نیز آئے ہوئے مہمانوں کا ٹیلفوں کے ذریعہ شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ مدرسہ 2017 سے دینی خدمات کو انجام دے رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .